Saudi citizens must have two COVID-19 vaccine doses for travel abroadتصویر سوشل میڈیا

ریاض: ( اے یو ایس) سعودی عرب نے 9اگست سے بیرون ملک سفر پرروانہ ہونے کے خواہاں اپنے تمام شہریوں پرکوویڈ-19 کی ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے کی پابندی عائد کردی ہے۔سعودی وزارت داخلہ نے سوموارکو ایک اعلامیے میں کہا ہے کہ بیرون ملک روانہ ہونے سے قبل تمام بین الاقوامی مسافروں کوویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانا ہوں گی۔البتہ اس پابندی کا 12 سال سے کم عمر بچوں پر اطلاق نہیں ہوگا مگراس کی یہ شرط ہوگی کہ ان کی سفری انشورنش پالیسی میں کووِڈ-19 سے متعلق تمام اخراجات شامل ہوں اور ان کی سعودی عرب کا مرکزی بنک پیشگی منظوری دے چکا ہو۔گذشتہ چھے ماہ کے دوران میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد اور جو لوگ کووِڈ-19 کا شکار ہوئے ہیں لیکن وہ ویکسین کی پہلی خوراک لگواچکے ہیں، وہ بھی اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔وزارتِ داخلہ نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ سعودی شہریوں پر ویکسین کے دونوں انجیکشن لگوانے کی پابندی عاید کرنے کا فیصلہ عالمی سطح پر کروناوائرس کی نئی لہر اوراس کی بعض نئی شکلوں کے ظہورپذیر ہونے کے بعد کیا گیا ہے۔اس نے وضاحت کی ہے کہ ویکسین کی صرف ایک خوراک کوویڈ-19 کی نئی شکلوں کے مقابلے میں زیادہ مو¿ثرنہیں ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں اب تک شہریوں اور مکینوں کو کووِڈ-19 ویکسین کی دوکروڑ سے زیادہ خوراکیں لگائی جاچکی ہیں۔سعودی وزارتِ صحت نے گذشتہ سوموار کو کہا تھا کہ آیندہ ہفتوں کے دوران میں کووِڈ کی ویکسین لگوانے والے افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوگا کیونکہ اب تمام اہل افراد کو ویکسین کی دوسری خوراک بھی لگائی جارہی ہے۔قبل ازیں وزارت صحت نے اپریل میں دوسری خوراک لگوانے کے لیےجاری کردہ شیڈول کو مو¿خر کرنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ پہلے تمام اہل افراد کو ویکسین کا پہلاانجیکشن لگایا جائے گا اور اس کے بعد دوسرا انجیکشن لگانے کا مرحلہ شروع کیا جائے گا۔سعودی عرب کی خوراک اور ادویہ اتھارٹی نے امریکا کے دواساز ادارے ماڈرنا کی تیارکردہ کووِڈ-19 کی ویکسین کے ہنگامی استعمال کی بھی منظوری دے دی ہے۔اس سے پہلے سعودی عرب میں اتھارٹی کی منظور کردہ آکسفورڈکی تیارکردہ آسٹرازینیکا کی ویکسین،فائزر-بائیواین ٹیک اور جانسن اینڈجانسن کی ویکسین لگائی جارہی ہے۔سعودی عرب بھرمیں ویکسی نیشن کے 587 مراکزکام کررہے ہیں۔وہاں شہریوں اور مکینوں کو کووِڈ-19 کی ویکسینیں مفت لگائی جارہی ہیں۔ویکسین لگوانے کے لیے سعودی شہری اور تارکِ وطن وزارت صحت کی صحتی ایپ پر اپنے ناموں کا اندراج کرسکتے ہیں اور انھیں دستیاب ویکسینوں میں سے کسی ایک کے انجکشن لگائے جارہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *