Saudi Crown Prince meets President and members of Yemeni Presidential Leadership Councilتصویر سوشل میڈیا

ریاض:(اے یو ایس ) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جمعرات کے روز یمن کی صدارتی لیڈرشپ کونسل کے سربراہ ڈاکٹر رشاد العلیمی اور کونسل کے دیگر ارکان سے ملاقات کی۔ ولی عہد نے اس موقع پر کونسل کے لیے مملکت کی حمایت کا اظہار کیا۔ انہوں کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ کونسل کی تاسیس یمن میں ایک نئے باب کا آغاز ہے جو ملک کو جنگ سے نکال کر امن اور ترقی کے راستے پر منتقل کر دے گا۔

ملاقات میں سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان ، وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان ، وزیر مملکت کابینہ کے رکن اور قومی سلامتی کونسل کے مشیر ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان ، ریاستی سکورٹی کے سربراہ عبدالعزیز الہویرینی ، جنرل انٹیلی جنس کے سربراہ خالد حمیدان اور یمن میں سعودی عرب کے سفیر محمد آل جابر بھی موجود تھے۔اس سے قبل یمن کے صدر عبدربہ منصور ہادی نے آج جمعرات کی صبح دو اہم فیصلوں کا اعلان کیا۔

انہوں نے یمن کے نائب صدر علی محسن الاحمر کو برطرف کر دیا۔ مزید یہ کہ ملک میں ایک “پریذیڈینشل لیڈرشپ کونسل” تشکیل دے کر صدر کے تمام اختیارت کونسل کے حوالے کر دیے ہیں۔ صدارتی بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ نئی صدارتی کونسل پوری عبوری مدت میں ریاست کے سیاسی ، عسکری اور سیکورٹی انتظامی امور سنبھالے گی۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی (سبا) کے مطابق صدارتی کونسل فائر بندی کے حوالے سے حوثیوں کے ساتھ مذاکرات کی بھی ذمے داری نبھائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *