Saudi Crown Prince meets Rishi Sunak during G20 summitتصویر سوشل میڈیا

لندن :(اے یو ایس ) برطانوی وزیراعظم رِشی سوناک نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ بات چیت میں تیل کی منڈیوں کو مستحکم کرنے کی کوششوں پرزوردیا ہے۔

ڈاؤننگ اسٹریٹ (لندن)کے ایک ترجمان نے یہ بتاتے ہوئے کہ نئے برطانوی وزیراعظم نے انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں منگل کے روزگروپ 20 کے سربراہ اجلاس کے موقع پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی کہا کہ یوکرین پرروس کے حملے کے بعد توانائی کی قیمتوں میں عالمی سطح پراضافہ کے تناظرمیں وزیراعظم نے اس امید کا اظہارکیا ہے کہ برطانیہ اور سعودی عرب توانائی کی منڈیوں کے استحکام کے لیے مل جل کرکام جاری رکھیں گے۔

ترجمان نے مزیدکہا کہ سوناک نے ایران کی عدم استحکام کی سرگرمیوںپربھی تبادلہ خیال کیا ہے۔اس ملاقات کے دوران وزیر توانائی شہزادہ عبد العزیز بن سلمان،وزیر مملکت، کابینی رکن اور قومی سلامتی مشیر مساعد الابیان ، وزیر تجارت و نگراں وزیر اطلاعات ماجد القصابی بھی موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *