Saudi crown prince receives Kuwait PM in Jeddahتصویر سوشل میڈیا

ریاض:(اے یو ایس )کویت کے وزیراعظم الشیخ احمد بن نواف الصباح نے دورہ سعودی عرب کے دوران بدھ کے روزمملکت کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے جدہ کے السلام محل میں ملاقات کی۔ولی عہد نے الشیخ احمد بن نواف الصباح کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں اور ان کے ساتھیوں کو خوش آمدید کہا۔کویتی وزیراعظم نے سعودی عرب کا دورہ کرنے اور ولی عہد شہزادہ سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا۔

استقبال کے دوران ولی عہد نے خادم حرمین شریفین و فرمانروائے مملکت شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے نام کویت کے امیرالشیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کا نیک خواہشات پر مشتمل پیغام بھی وصول کیا۔دوسری طرف سعودی ولی عہد نےملاقات میں خادم حرمین الشریفین اور اپنی طرف سے کویتی قیادت اور عوام کو مبارک باد اور نیک تمناو¿ں کا پیغام پہنچایا۔ملاقات کے دوران انہوں نے دونوں برادر ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات، تعاون کے پہلوو¿ں اور مختلف شعبوں میں اسے فروغ دینے اور مضبوط کرنے کے طریقوں کا جائزہ لینے کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران سعودی عرب کے وزیر مملکت اور کابینہ کے رکن شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد بن عبدالعزیز، کویت میں حرمین شریفین کے سفیر شہزادہ سلطان بن سعد بن خالد اوروزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ بھی موجود تھے۔کویت کی جانب سے کویتی سفیر متعین سعودی عرب الشیخ علی الخالد الجابر الصباح، وزیر اعظم کے دیوان کے انڈر سیکرٹری الشیخ خالد طلال خالد الاحمد الصباح اور وزیر اعظم کے دفتر کے ڈائریکٹر حماد بدر العمیر نے شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *