Saudi crown prince, Erdogan meet in Turkey with ‘full normalisation’ in sightsتصویر سوشل میڈیا

انقرہ: سعودی عرب کے ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مختلف امور پر تبادلہ خیال کے لیے ترکی پہنچ گئے۔ شہزادے کا 2018میں استنبول قونصل خانے میں سعودی صحافی جمال قاشقجی کے قتل کے بعد پہلا دورہ ترکی ہے۔قاشقجی کے قتل کے حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی دور کرنے ے مقصد سے ہونے والے مذاکرات سے قبل ترک صدر رجب طیب اردوغان نے محمد بن سلمان ( ایم بی ایس )سے معانقہ کر کے ان کا پر تپک استقبال کیا۔

ایک بار اردوغان نے بالواسطہ طور پر شہزادے پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے ہی قاشقجی کے قتل کے لیے اپنے گرگوں کو بھیجا تھا۔لیکن شہزاد ے نے اس قتل میں اپنا ہاتھ ہونے کی تردید کی تھی۔سفارتی حلقوں میں امید ظاہر کی جارہی ہے کہ شہزادے کے دورہ ترکی سے جمال قاشقجی کے قتل سے ہونے والی کشیدگی سے پہلے جیسے تعلقات بحال ہو سکتے ہیں ۔

رجب طیب اردوغان نے ترکی سعودی عرب کے درمیان پہلے جیسے تعلقات بحال کرنے کی کوشش کے جزو کے طور پر اپریل میںسعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔ اس دورے کے دوران اردوغان نے اپنے دورے کے دوران ایم بی ایس کے ساتھ بالمشافہ ملاقات کی تھی جس کے دوران انہوں نے ترکی کی معیشت کو بحال کرنے میں تاون کے لیے سعودی عرب کی جانب سے سرمایہ کاری میں اضافہ کے امکانات روشن کرنے کی کوشش تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *