Saudi crown prince welcomes SKorea's Moon to Riyadhتصویر سوشل میڈیا

ریاض:(اے یو ایس) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے الریاض میں جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان کا سرکاری دورے پرآمد پر خیرمقدم کیا ہے۔سعودی ٹیلی ویژن چینل الشرق نے خبردی ہے کہ صدر مون کے دورے کے موقع پر جنوبی کوریا کی الیکٹرانکس کمپنی ایل جی الریاض میں اپنے علاقائی ہیڈ کوارٹر کا افتتاح کرے گی۔

معززمہمان اور میزبانوں نے چہروں پر ماسک پہن رکھے تھے۔صدر مون نے کروناوائرس سے بچنے کے لیے سماجی فاصلے کے اصول و ضوابط کی تعمیل میں سعودی ولی عہد سے مصافحہ نہیں کیا۔جنوبی کوریا کے صدر کا سعودی عرب کا یہ پہلا دورہ ہے۔دنیا کے بہت سے حصوں میں کوویڈ-19 کی ویکسین لگانے کی کامیاب مہم کے بعد عالمی رہنماؤں کی بڑھی تعداد دو طرفہ ملاقاتوں اور بیرون ملک دوروں کا دوبارہ آغاز کررہی ہے۔صدر مون نے سعودی عرب آمد سے قبل پیرکوابوظبی کا دورہ کیا تھا۔

انھوں نے اماراتی دارالحکومت میں کاروباری اور مذہبی رہنماؤں سے ملاقات کی تھی۔وہ اپنے غیرملکی دورے کے اگلے مرحلے میں مصر جائیں گے۔غیرملکی تیل اور گیس پر انحصار کرنے والا جنوبی کوریا اپنی توانائی پر مبنی معیشت کو بجلی مہیاکرنے کے لیے خلیج فارس سے فوسل ایندھن درآمد کرتا ہے۔اس کی کاروں سے لے کر پیٹروکیمیکلز تک مینوفیکچرنگ صنعتوں کا انحصاراسی ایندھن پر ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *