Saudi defense minister, Al-Alimi discuss efforts to extend Yemen truceتصویر سوشل میڈیا

ریاض:(اے یو ایس ) سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے یمن کی صدارتی قیادت کونسل کے سربراہ رشاد العلیمی کے ساتھ اقوام متحدہ کی طرف سے یمن میں جنگ بندی میں توسیع کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا ۔سعودی وزیر دفاع نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہا کہ انہوں نے پیر کو العلیمی سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع پر بات چیت کی تاکہ اس طرح یمن کے لیے سلامتی اور امن کا حصول ممکن ہو سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملاقات میں یمن کے میدان جنگ میں ہونے والی پیش رفت کے علاوہ ممکنہ تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے مستقبل کے اقدامات کے بارے میں بھی بات کی گئی۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ سابقہ جنگ بندی میں توسیع کے لیے بین الاقوامی کوششیں جاری ہیں جس کی میعاد اکتوبر 2022 کو ختم ہو گئی تھی۔ 2 اگست کو اقوام متحدہ نے اعلان کیا تھا کہ یمنی فریقین نے انہی شرائط کے مطابق 2 اکتوبر 2022 تک جنگ بندی کی مدت میں مزید دو ماہ کی توسیع پر اتفاق کیا ہے۔

یہ توسیع اقوام متحدہ کی سابقہ جنگ بندی کے بعد ہوئی جو گذشتہ اپریل (2022) میں یمن کے تمام جنگی محاذوں پر دو ماہ کی مدت کے لیے نافذ ہوئی۔ دو ماہ کے اندر مغربی یمن میں حدیدہ کی بندرگاہ پر ایندھن پہنچانے کے علاوہ صنعا بین الاقوامی ہوائی اڈے سے ہفتے میں دو پروازوں کو آنے اور جانے کی اجازت دینے پر اتفاق کیا گیا تھا۔تاہم گذشتہ ہفتے حوثی ملیشیا نے ناقابل قبول شرائط عائد کرتے ہوئے اس جنگ بندی کی توسیع میں تیسری بار رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *