Saudi Embassy in Spain warns citizens against flaunting valuablesتصویر سوشل میڈیا

ریاض،(اے یو ایس )سعودی شہری فیصل عباس پر بارسلونا شہر میں حملہ کردیا گیا، وہ قیمتی گڑھی پہن کر باہر نکلے تو ان پر حملہ کرکے ان کی گھڑی چھین لی گئی۔ سپین میں سعودی عرب کے سفیر عزام بن عبدالکریم القین نے واقعے پر تبصرہ کیا ہے۔القین نے کہا کہ میڈرڈ میں سعودی سفارت خانہ اور ملاگا میں قونصلیٹ جنرل، اور ان کے ارکان سپین میں سعودی شہریوں اور سیاحوں کی خدمت کرنے میں فخر محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے سعودی عرب سے آنے والے افراد سے مطالبہ کیا کہ وہ سفارت خانے سے سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے رابطہ کریں تاکہ ان کی آمد پر پاسپورٹ کا اندراج کرایا جا سکے۔

انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے سپین میں سعودی شہریوں اور سیاحوں کو اجنبیوں کے ساتھ پیش آنے میں احتیاط برتنے کا بھی کہا۔ انہوں نے کہا کہ سپین آکر چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔ یہاں باہر نکلتے ہوئے ایسی قیمتی اشیا مت پہنیں جو دوسروں کی توجہ مبذول کراے۔ انہوں نے کہا ہماری خواہش ہے کہ سعودی شہری سپین میں آکر اپنی چھٹیاں خوشگوار انداز میں گزاریں۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار فیصل عباس کی جانب سے ٹوئٹ کرنے کے بعد کیا۔ فیصل نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ اس موسم گرما میں ہر مسافر کے لیے ایک محبت بھرا مشورہ ہے کہ قیمتی سامان مت پہنو، بدقسمتی سے آج بارسلونا شہر میں مجھ پر حملہ کیا گیا اور میری جیب کاٹ لی گئی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ میں اپنی پسندیدہ گھڑی پہن کر باہر نکلا تھا اور میں نے اپنا وہ سب پڑھا لکھا بھلا دیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ یہاں نکلتے ہوئے احتیاط برتنا چاہیے۔ ایسی باتوں کو میں نے مبالغہ آرائی سمجھ لیا تھا۔ انہوں نے کہا الحمد للہ وہ صرف گھڑی لے گئے ہیں اور کلائی پر معمولی زخم آیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *