Saudi envoy says ties with Iran to be strong in all areasتصویر سوشل میڈیا

تہران:ایران میں نئے سعودی سفیر عبداللہ بن سعود العنزی کا کہنا ہے کہ تمام شعبہ ہائے حیات میں سعودی عرب اور ایران کے تعلقات مضبوط ہوں گے۔نئے سعودی سفیر متعین ایران العنزی نے تہران میں ایرانی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے مزید کہا کہ سعودی عرب ایران تعلقات تجارت، معیشت، سرمایہ کاری سمیت تمام شعبوں میں مضبوط نیز مشترکہ مفادات، باہمی احترام اور اچھی ہمسائیگی پر مبنی ہوں گے۔ سعودی سفارتکار نے عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 74 ویں سالگرہ منانے کے لئے تہران میں چینی سفارت خانے میں منعقد ایک تقریب کے دوران ایران اور سعودی عرب کے مابین تعلقات کو دوبارہ شروع کرنے کے معاہدے کی ثالثی کے لئے عوامی جمہوریہ چین کے تعمیری کردار کی بھی تعریف کی۔

انہوں نے اس کا ´ خصوصی طور پر ذکرکیا کہ چین کی ثالثی میں ہونے والے معاہدے کا بین الاقوامی برادری کی طرف سے مثبت ردعمل ظاہر کیا گیاہے کیونکہ دو ہمسایہ اور اہم علاقائی ممالک سعودی عرب اور ایران کے مابین ہونے والا معاہدہ پورے خطے میں امن و سلامتی کی بہتری کے ساتھ ساتھ ان دونوں ملکوں کے عوام کے حق میں زیادہ سے زیادہ فلاح و بہبود کاضامن ہوگا۔

انہوں نے اس کا بھی خاص طور پر ذکر کیا کہ دونوں ملکوں کے مابین ہونے والے معاہدے کا بہت سے معاملات پر کافی مثبت اثر پڑا ہے۔اس معاہدے کے بعد ایران اور سعودی عرب نے ایک مشترکہ بیان جاری کر کے اعلان کیا تھا کہ وہ سات سال کی کشیدگی کے بعد اپنے سفارتی تعلقات کو دوبارہ شروع کریں گے۔سعودی سفیر 5 ستمبر کو ایرانی سفیر متعین سعودی عرب علی رضا عنایتی کے ریاض پہنچنے کے چند گھنٹے بعد اسی روز تہران پہنچے تھے اور وزیر خارجہ حسین امیرابد الہیان کو اپنی سفارتی اسناد کی ایک نقل پیش کی تھی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *