ریاض: (اے یو ایس ) سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے ،جو آج کل جاپان کے دورے پر ہیں ،جاپان کے دارالخلافہ ٹوکیو میں اپنے جاپانی ہم منصب یوشی ماسا ھائشی سے ملاقات کے بعد ایک بیان میں کہا کہ دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تبادلہ خیال کیا۔انوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب دو طرفہ تعلقات کو استحکام دینے کی رفتار برقرار رکھنے کی شدید خواہش کے ساتھ ساتھ متوسط ا ور طویل مدتی توانائی فراہمی کو مستحکم کرنے کی کوششیں کر رہا ہے۔
جاپانی وزیر خارجہ کے ساتھ گول میز مذاکرات میں توانائی اور ہائیڈروجن کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کے امکانات پر بھی غور کرنے کے ساتھ تیل، مشرق وسطیٰ کی سلامتی سے سیاحت تک متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اسی ماہ کے اوائل میں ایک انتخابی جلسے کے دوران قتل ہونے والے سابق وزیر اعظم جاپان شینزو آبے جاپان کے حوالے سے یوشی ماسا ہائشی سے اظہار تعزیت بھی کیا۔