Saudi FM meets Jordanian counterpart in Ammanتصویر سوشل میڈیا

عمان: (اے یو ایس ) سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے دورہ عمان کے دوران اردنی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایمن الصفدی سے ملاقات کی-سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق فریقین نے سرکاری مذاکرات کیے- انہوں نے دونوں ملکوں کے گہرے تاریخی اور برادرانہ تعلقات نیز مشترکہ تعاون کے طور طریقوں کو فروغ دینے اور عروج کی نئی منزلوں تک پہنچانے کی تدابیر کا جائزہ لیا-

سعودی وزیر خارجہ نے ایکسپو 2030 کی میزبانی سے متعلق سعودی عرب کی درخواست کی حمایت پر اردن کا شکریہ ادا کیا۔اردنی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایکسپو 2030 کی میزبانی کا اعزاز سعودی عرب کو ملے گا تو یہ اردن کی بھی کامیابی ہوگی- اس سے مشرق وسطیٰ کے خطے کو ترقی ملے گی اور خوشحالی کا سلسلہ مضبوط ہوگا-

دونوں وزرا نے ایران کو ایٹمی طاقت بننے سے روکنے، مشرق وسطیٰ کو بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے اسلحہ سے خالی علاقہ بنانے سے متعلق جدوجہد تیز کرنے کو ناگزیر قرر دیا-انہوں نے دہشت گردی و انتہا پسندی کے انسداد میں تعاون اور یکجہتی کو فروغ دینے پر بھی زور دیا-دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کی- فیصل بن فرحان نے کہا کہ خطے کو سیاسی اور امن و امان کے چیلنج درپیش ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *