Saudi FM receives written message from Qatar ministerتصویر سوشل میڈیا

دوحہ:(اے یو ایس ) قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ الشیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی کی طرف سے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ کو تحریری پیغام موصول ہوا جس میں دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اور ٹھوس برادرانہ تعلقات کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔

مکتوب میں دونوں برادر ممالک عوام، مختلف شعبوں اور ہر سطح پرتعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔یہ پیغام نائب وزیر برائے امور خارجہ انجینیر ولید بن عبدالکریم الخریجی نے پہنچایا۔

انہوں نے گذشتہ روز سعودی وزارت خارجہ کے ہیڈ کوارٹر میں مملکت میں قطر کے سفیر بندر بن محمد العطیہ سے مکتوب وصول کیا۔قطری سفیر سے ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات، مشترکہ دلچسپی کے امور پر خیال اورعلاوہ مختلف شعبوں میں ان کوتعلقات کو ترقی دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *