Saudi government announces great facilities for pilgrimsتصویر سوشل میڈیا

ریاض: سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے آنے والے عازمین کی سہولت کے لیے حج اسمارٹ کارڈ متعارف کیا ہے ۔یہ اسمارٹ کارڈ عالمی وبا کورونا وائر س پروٹوکول سے متعلق ہدایات ، مقدس مقامات کی نقل و حرکت اور مناسب حج کی ادئیگی میں حجاج کرام کی مدد کرے گا۔

واضح ہو کہ سعودی حکومت نے رواں سال حجاج کرام کے لیے جو یہ نئی اور منفرد سروس ، جسے’حج
اسمارٹ کارڈ‘ کا نام دیا گیا ہے، متعارف کرائی ہے ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ویژن2030کا ایک جزو ہے۔

اس استفسار پر کہ حج اسمارٹ کارڈ میں ایسی کیا خاص بات ہے جس سے حجاج کرام کو مناسک حج کی ادائیگی میں مدد ملے گی سعودی عرب کی حج وعمرہ کی قومی کمیٹی کے رکن ھانی العمیری نے کہا کہ اس کارڈ میں ایک ’بار کوڈ ‘ بھی شامل ہے جو عازمین حج کو تمام ڈیٹا اور معلومات بہم پہنچائے گا علاوہ ازیں یہ کارڈ مقدس مقامات میں حجاج کرام کی نقل و حرکت کو منظم رکھنے اور مناسک ادا کرنے میں بھی مدد کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *