Saudi Hilal e Ahmar Authority complete its preparations to welcome Hajj pilgrimsتصویر سوشل میڈیا

ریاض: (اے یو ایس ) سعودی عرب کی ہلال احمر اتھارٹی نے اس سال 1443ھ کے حج سیزن کے لیے عازمین کو وصول کرنے اور ان کی خدمت کے لیے اپنی تمام تر افرادی قوت اور زمینی اور فضائی ایمبولینس سروسز کے بیڑے کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ ہلال احمر کی طرف سے حج کے موقع پر ایمبولینسز، ڈیزاسٹر گاڑیاں، کوئک رسپانس تیزرفتار گاڑیاں، ایئر ایمبولینس ہوائی جہاز، موٹر سائیکل، گولف کارٹس کے علاوہ فیلڈ ایمبولینس آپریشن کی اعلیٰ معیار کی ایمبولیٹری خدمات فراہم کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے گئے ہیں۔

اتھارٹی اس سال حج میں 1288 سے زائد طبی عملے کے ساتھ شرکت کر رہی ہے جن میں ڈاکٹرز، ماہرین، ایمبولینس ٹیکنیشن اور ایمرجنسی میڈیکل آپریٹرشامل ہیں۔ ہلال احمر کی ٹیمیں مقدس دارالحکومت(مکہ معظمہ)، منیٰ، مزدلفہ، عرفات، اسناد کمپلیکس اور موسمی مراکز میں 97 سے زائد ایمرجنسی مراکز میں تقسیم کیے گئے ہیں۔اتھارٹی فیلڈ ورکرز کو لاجسٹک سپورٹ کے لیے 335 افرادی قوت کا استعمال کرتی ہے اور انہیں کئی ٹیموں اور یونٹوں میں تقسیم کر کے زندگی کے سفیروں کی خدمت اور تمام صلاحیتیں فراہم کرتی ہے۔اتھارٹی مکہ معظمہ میں 150 سے زیادہ طبی بحالی کارکنوں کے ساتھ حصہ لے گی۔

ہلال احمرکی ٹیموں میں دوسری زبانیں بولے ولے مترجمین شامل ہیں۔سعودی ہلال احمر اتھارٹی نے 500 سے زائد رضاکاروں کے ساتھ حج میں مدد کی ہے جو اس کی رضاکار ٹیم کے پرچم تلے مختلف طبی اور صحت کے شعبوں میں کام کر رہے ہیں۔ان کی شرکت کا مقصد مقدس مقامات پر ایمبولینس خدمات میں مدد کرنا، شعور بیدار کرنا، بیماریوں وباو¿ں سے بچنے کے طریقوں پر عمل کرتے ہوئے حجاج کرام اور حج میں شریک افراد کو تعلیم دینا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *