Saudi Islamic minister receives Order of Merit for outstanding influenceتصویر سوشل میڈیا

کوالالمپور:(اے یو ایس ) جمہوریہ انڈونیشیا کے علما کی کونسل نے سعودی عرب میں اسلامی امور، دعوت و رہنمائی کے وزیر ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ کو اسلام کی خدمت میں سب سے زیادہ بااثر شخصیت کے لیے تمغہ امتیازسے سرفراز کیاہے۔انہیں یہ میڈل ان کی معتدل شخصت اور میانہ روی پر مبنی نقطہ نظر کی اشاعت پر دیا گیا ہے۔

کونسل نے اپنی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا اعزاز کسی شخصیت کو دیا ہے۔یہ بات صوبہ بالی میں علما کونسل کے چیئرمین شیخ محروسون نے وزیر مملکت ڈاکٹر الشیخ کے ساتھ خادم حرمین شریفین کے سفیر عصام عابد الثقفی کی موجودگی میں کہی۔آسیان ممالک کی دوسری آسیان بین الاقوامی کانفرنس “خیر امت” کے موقع پر سائیڈ لائن میں ہونے والی اس ملاقات کا اہتمام سعودی وزارت اسلامی امور، دعوت و رہنمائی نے انڈونیشین شہر بالی مں کیا تھا۔

بالی شہر میں علماءکونسل کے سربراہ نے دنیا میں اسلام اور مسلمانوں کی خدمت اور ضیوف الرحمن کی خدمت اور انہیں سہولیات فراہم کرنے میں سعودی عرب کے اہم کردار کو سراہا۔عالمی کانفرنس خیر ام میں دنیا بھر سے علما کرام نے شرکت کی اور اسلامی قوم کے خیراتی تصور کو فروغ دینے اور اس حوالے سے اہم محوروں سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *