Saudi King, Crown Prince congratulate Emir of Qatar on success of World Cup 2022تصویر سوشل میڈیا

ریاض:(اے یو ایس ) خادم حرمین شریفینفرمانروائے سعودی عرب شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ بن سلمان نے فیفا ورلڈ کپ 2022 کے کامیاب انعقاد پر امیر قطر کو مبارکباد دی ہے۔ یہ مبارکباد کا پیغام قطر کے امیر شیخ بن حماد الثانی ایک برقیہ تہنیتی پیغام بھیجا گیا ہے۔شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی طرف سے اس پیغام میں کہا گیا ہے کہ ہم آپ کو مبارکباد بھیجتے ہوئے مسرت محسوس کر رہے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ آپ کو مزید کامیابیوں سے ہمکنار کرے۔

سرکاری خبر رساں ادارے شاہ سلمان نے اپنے تہنیتی پیغام میں قطر اور اس کے عوام کی خوشحالی و کامیابی کے لیے بھی نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امیر قطر کے نام اپنے ایک الگ برقیے میں قطر میں فیفا ورلڈ کپ 2022 کے کامیابی کے ساتھ مکمل ہونے پر کہا ہے میں آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، آپ کے لیے میری بہترین خواہشات اور تمنائیں ہیں۔ میری تمنا ہے کہ آپ مزید کامیابیاں حاصل کریں اور خوشحالی پائیں۔ واضح رہے مشرق وسطیٰ کے ممالک میں سے قطر پہلا ملک ہے جس کے ہاں فیفا ورلڈ کپ کا اب تک انعقاد ہوا ہے۔ فٹ بال کا یہ عالمی ٹورنامنٹ اتوار کے روز مکمل ہوا ہے جس میں ارجنٹینا نے دفاعی چیمپئین فرانس کو شکست دے کے عالمی چیمپئین بننے کا اعزاز پایا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *