ریاض:(اے یو ایس) خادم حرمین شریفین و فرمانروائے سعودی عرب شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے الگ الگ پیغامات میں عراقی صدر عبداللطیف جمال رشید کو عراق کا صدر منتخب ہونے اور عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دی ہے۔
شاہ سلمان نے مملکت اور عراق کے درمیان قابل ذکر اور گہرے تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہیں تمام شعبوں میں مضبوط اور ترقی دینے کے لیے سعودی عرب کی کوششوں پر زور دیا۔ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی عراقی صدر کو ان کے عہدہ سنھبالنے پرمبارک باد پیش کی ہے۔قابل ذکر ہے کہ عراقی پارلیمنٹ نے جمعرات کی شام عبداللطیف رشید کو ووٹنگ کے دو ادوار کے بعد صدر منتخب کیا۔
نو منتخب صدر کا سبکدوش ہونے والے صدر برھم صالح کے ساتھ مقابلہ تھا۔ عراق میں صدارتی انتخابات کے بعد نئی حکومت کی تشکیل کی راہ ہموار ہوجائے گی۔اس عہدے کے لیے تین شخصیات میں مقابلہ تھا۔ جن میں سے پہلا نام موجودہ صدر برہم صالح، کردستان کی پیٹریاٹک یونین کے باضابطہ امیدوار اور 78 سالہ سابق وزیر عبداللطیف رشید پیٹریاٹک یونین کے رہنما اوراور صدارتی امیدوار تھے۔ مقابلے میں تیسری شخصیت کردستان کے علاقے میں وزیر داخلہ ریبر احمد تھے جب کہ ایک امیدوار نے صدارتی مقابلے کی دوڑ سے دست برداری کا اعلان کردیا تھا۔