صنعا:(اے یو ایس ) یمن کی مسلح افواج نے پیر کے روز اعلان کیا کہ عرب اتحادی فوج کے طیاروں نے آئینی حکومت کی مدد کرتے ہوئے مآرب کے جنوب اور مغرب میں حوثیوں کے 8 حوثی قافلے اور ان میں موجود ساز و سامان تباہ کر دیا۔اس کے علاوہ یمنی فوج اور مزاحمت کاروں کی طرف سے مآرب گورنری کے جنوب میں لڑائی کے مختلف محاذوں پر فائرنگ کے نتیجے میں حوثی ملیشیا کے درجنوں ارکان مارے گئے۔
ایک فوجی ذریعے نے بتایا کہ فوج اور مزاحمت نے جوبہ کے محاذ پر حوثی ملیشیا کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا اور دراندازی کرنے والے کئی حوثی عناصر ہلاک یا زخمی ہو گئے۔حریب کے محاذ میں یمنی فوج نے ام ریش میں ملیشیا کے خلاف شدید لڑائی کے دوران دشمن کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔
لڑائیوں میں فوجی دستوں کی توپ خانے سے کی گئی گولہ باری میں حوثیوں کے متحرک اور مستقل اہداف کو نشانہ بنایا۔پیر کے روز “العربیہ/الحدث” کے نامہ نگار کے مطابق مآرب گورنری کے جنوبی محاذوں پر یمنی فوج اور حوثی ملیشیا کے درمیان شدید ترین جھڑپیں دیکھنے میں آ رہی ہیں۔ جن میں آئینی فوج کی حمایت کرنے والے اتحاد کی طرف سے فضائی حملے کیے گئے۔
