صنعا: (اے یو ایس ) یمن میں آئینی حکومت کی حمایت کرنے والے عرب اتحاد نے کہا ہے کہ اس نے یمنی دارالخلافہ صنعا میں حوثی ملیشیا کے زیر استعمال ڈرونز اور لانچنگ پیڈز کے چار گوداموں کو تباہ کر دیا۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اتحاد کے ترجمان نے ایک بیا ن میں کہا کہ اتحاد نے بین الاقوامی انسانی قانون کی حدود میں رہتے ہوئے یہ حملے کیے اور اتحاد نے شہریوں کو ان حملوں سے محفوظ رکھنے کے لیے تمام احتیاطی اقدامات کیے ۔ ایجنسی نے یہ بھی بتایا کہ قبل ازیں عسکری اتحاد نے حوثیوں کی طرف سے چھوڑے گئے تین بمبار ڈرون طیاروں کا پتا لگانے کے بعد کارروائی کرکے انہیں تباہ کردیا ہے۔اتحادی افواج نے بتایا کہ اتحاد دارالحکومت صنعا کے اندر سے ڈرون کے خطرے کے ذرائع کی نگرانی کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خطرے کے جواب میں ہم انٹیلی جنس نگرانی اور فضائی حملوں کے لیے آپریشنل تیاری کر رہے ہیں۔ہفتے کے روزیمن میں آئینی حکومت کی حمایت کرنے والے اتحاد کے جنگی طیاروں نے شبوہ گورنری کے شمال مغرب میں واقع بیہان ڈاریکٹوریٹ میں حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں اوراجتماعات پر بمباری کی۔اتحادی فوج کی بمباری میں حوثی ملیشیا کے الحمیٰ سائٹ کو نشانہ بنایا گیا۔یمنی اخبار میں شائع پورٹ کے مطابق ہفتے کے روز مآرب کے محاذوں پر فوج اور اتحادی جنگجوو¿ں کی فائرنگ سے درجنوں حوثی ہلاک اور زخمی ہوئے۔اخبار نے کہا کہ فوج اور عوامی مزاحمت کاروں نے صوبے کے جنوبی محاذوں پر حوثیوں کے ٹھکانوں پر کئی حملے کیے جس میں ملیشیا کو کئی اہم مقامات پرپسپائی کا سامنا کرنا پڑا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہےکہ اتحادی فوج کے توپ خانے اور اتحادی جنگجوو¿ں نے مآرب کے اطراف میں الگ الگ مقامات پر حوثی ملیشیا کے اجتماعات اور کمک پر بمباری کی، جس سے اس کی صفوں کو تعداد اور سازوسامان میں نقصان پہنچا۔شبوہ گورنر میں سیکیورٹی کمیٹی کے سربراہ عوض العولقی کو ہدایت کی کہ وہ بیحان، عسیلان اور عین کے اضلاع میں ہنگامی اور کرفیو نافذ کریں۔گورنر العولقی نے یمنی خبر رساں ایجنسی کو ایک بیان میں کہا کہ تینوں اضلاع کی زمینیں جنگی کارروائیوں اور لڑائیوں کا میدان بنی ہوئی ہیں تاکہ انہیں ملیشیا کی باقیات سے آزاد کرایا جا سکے۔
گورنر العولقی نے انجینئرنگ کی خصوصی ٹیموں کو بھی ہدایت کی کہ وہ عسیلان ڈاریکٹوریٹ میں جنگ کی باقیات اور حوثی ملیشیا کی بچھائی گئی بارودی سرنگوں سے نمٹنے کے لیےعلاقوں کی صفائی کریں۔شبوہ کے گورنر نے شہریوں کو اپنی زندگیوں کے تحفظ کے لیے ہدایات پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔اس سے قبل یمنی مسلح افواج کے میڈیا سینٹر نے ہفتے کے روز تصدیق کی تھی کہ حوثیوں کوبھاری جانی اور مالی نقصان سے دوچار کرنے کے بعد گورنری کے کئی علاقوں کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔
