Saudi-led coalition destroys missile and drone warehouse in Sanaaتصویر سوشل میڈیا

صنعا:(اے یو ایس ) یمن میں سرگرم عرب عسکری اتحاد نے کہا ہے کہ اس کی افواج نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب صنعا میں الثورہ ڈائریکٹوریٹ کے ایک مقام پر ڈرون کے ذخیرے اور بنی الحارث میں ڈرون لانچ کرنے سے منسلک فوجی مواصلاتی نظام کو تباہ کر دیا۔عرب اتحاد نے صنعا کے آس پاس کے پہاڑی علاقے میں میزائلوں اور ڈرونز کے خفیہ مراکز کو بھی تباہ کر دیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نے عام شہریوں اور شہری تنصیبات کو کولیٹرل نقصان سے بچانے کے لیے حفاظتی اقدامات کیے ہیں۔

اس سے پہلے اتحاد نے صنعا میں فوجی اہداف پر فضائی حملوں کا اعلان کیا۔ یہ کارروائی شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوششوں کے خطرے اور معاندانہ رویے کے جواب میں کی گئی۔اتحاد نے شہریوں سے کہا کہ وہ صنعا میں نشانہ بنائے گئے مقامات پر اکٹھے نہ ہوں اور نہ ہی ان کے قریب جائیں۔ نیز یہ کارروائی بین الاقوامی انسانی قانون اور اس کے روایتی قوانین کے مطابق ہے۔یمن میں قانونی حیثیت کی حمایت کرنے والے اتحاد نے بدھ کے روز حوثی ملیشیا کی طرف سے بھیجے گئے دو ڈرون روکنے کے بعد تباہ کردیے اور ان کے ملبے کی تصاویر جاری کی گئی تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *