Saudi-led coalition strikes Houthi targets in Maribتصویر سوشل میڈیا

صنعا: (اے یو ایس ) یمن کے علاقے مآرب میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر یمنی فوج اور اس کی معاون عرب اتحادی فوج نے گولہ باری کی جس کے نتیجے میں حوثی ملیشیا کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ حوثی ملیشیا کو زیادہ نقصان المشجح اور الکسارہ کے علاقوں میں اٹھانا پڑا ہے۔

یمن کی مسلح افواج کے میڈیا سینٹر نے بتایا کہ فوج اور مزاحمت کاروں نے حوثی ملیشیا کے سات ارکان ہلاک کیے۔ یہ ہلاکتیں اس وقت ہوئیں جب حوثی جنگجو المشجح محاذ میں ایک فوجی مرکز میں گھسنے کی کوشش کر رہے تھے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ اتحادی جنگی طیاروں نے حوثی ملیشیا کے المشجح اور الکسارہ میں موجود مراکز کو نشانہ بنایا۔

بمباری میں متعدد جنگجو ہلاک اور زخمی ہوئے۔ کارروائی میں ایک گاڑی کو تباہ کر دیا گیا اور اس میں موجود تین جنگجو بھی ہلاک ہو گئے۔ہفتے کے روز یمنی فوج نے اعلان کیا تھا کہ ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے کئی ارکان مآرب کے مغرب میں واقع الکاسارا اور المشجح محاذوں میں ہلاک یا زخمی ہو چکے ہیں۔

یمنی فوج کی ویب سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ ملیشیا کے ارکان کے گروہوں کو نشانہ بناتے ہوئے فوج کے دستے الکسارا اور المشاجح کے محاذوں پر آگے بڑھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ نیز حوثیوں کا ایک فیلڈ کمانڈر اپنے ساتھیوں سمیت پسپائی پر مجبور ہوا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *