Saudi: Permits not needed for prayer at two holy mosques in last 10 days of Ramzanتصویر سوشل میڈیا

ریاض(اے یو ایس ) وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ کرونا کے حوالے سے غیر ویکسین شدہ افراد کو بھی مسجد حرام اور مسجد نبوی میں نماز ادا کرنے کی اجازت ہے۔ تاہم ان کے لیے شرط یہ ہے وہ خود کرونا کے مریض ہوں نہ ہی کسی متاثرہ شخص کے رابطے میں ہوں۔ وزارت نے کہا ایسے افراد ” نسک“ ایپ کے ذریعے عمرہ کرنے کے لیے پرمٹ بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

وزارت حج و عمرہ نے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر استفادہ کنندگان کے ایک سوال کہ عمرہ کے لیے ریزرویشن کے لیے ویکسین کی ڈوز مکمل کرنے کی ضرورت ہے یا نہیں کے جواب میں کہا کہ غیر ویکسین شدہ افراد کو بھی دونوں مقدس مساجد میں نماز ادا کرنے کی اجازت ہے۔ عمرہ کرنے کے لیے ” نسک“ ایپ سے اجازت نامہ لینا ضروری ہے۔ تاہم ان افراد کے لیے شرط یہ ہے کہ وہ خود کرونا سے متاثر ہوں نہ ہی کرونا وائرس سے متاثرہ کسی شخص کے رابطے میں ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *