Saudi Postal dept completes preparation to serve Hajj pilgrimsتصویر سوشل میڈیا

ریاض: (اے یو ایس ) سعودی عرب کے تمام سرکاری ادارے عازمین حج کی خدمت میں حصہ بہ قدر جثہ شامل ہیں۔ مملکت کے محکمہ ڈاک سبل نے بھی حجاج کرام کی خدمت کے لیے اپنی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے جنرل پوسٹ ڈاریکٹوریٹ نے حج سیزن کے لیے اپنی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ سعودی پاسپورٹ’سبل‘ نے عازمین کی خدمت کے لیے”حج و عمرہ بزنس سینٹر” فعال کیا ہے۔ یہ شعبہ “سبل” کے اندر تمام شعبوں اور محکموں کے درمیان حکمت عملی کے ساتھ کام کرتا ہے تاکہ کام کو یقینی بنایا جا سکے۔

سرکاری اداروں اور حجاج کرام کی بہترین ڈاک سروس اور لاجسٹک خدمات فراہم کرنے کے لیے مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور مقدس مقامات پر حج کے پورے موسم میں ڈاک کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ ان سہولیات کے ساتھ تمام احتیاطی تدابیر کا بھی خاص خیال رکھا جاتا ہے۔”سبل” کی کاوشیں حج سروس سے متعلق تمام سرکاری اداروں کی دانشمندانہ قیادت کی ہدایات پر عمل درآمد اوران تمام امور کے تحت ہیں جس سے عازمین حج کو اپنے مناسک آسانی اور سہولت کے ساتھ ادا کرنے میں مدد ملے۔

سعودی پوسٹ “سبل” سعودی پوسٹ کارپوریشن کے سربراہ انجینیر آنف ابانمی کی قیادت میں ایک قومی آپریٹر کے طور پر اپنے کردار اور فرض کی انجام دہی پر عمل پیرا ہے اور مربوط قومی نظام کے بنیادی عناصر میں شامل ہے جو کہ حجاج کرام کی خدمت کرتا ہے۔ یہ سروسز عازمین حج کو مشاعر مقدسہ میں چوبیس گھنٹے فراہم کی جائیں گی۔سعودی پوسٹ “سبل” اس سال حج کے سیزن کے دوران 133 سے زیادہ سرکاری ایجنسیوں کو پوسٹل لاجسٹک مصنوعات اور خدمات کی سہولت فراہم کرے گا۔ انتہائی قابل اعتماد سرکاری پوسٹل سروسز کے ذریعے سرکاری اداروں کے درمیان پیغامات اور پارسل پہنچانے کی سروس فراہم کرے گی۔مشاعر مقدسہ میں محکمہ ڈاک کی چار مختلف برانچیں قائم کی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ تین عدد موبائل کاریں (ایس پی ایل جی او) بھی اس سروس ا حصہ ہیں۔ محکمہ ڈاک کی طرف سے ایک سروس کو “بیگ لِس حج” سروس کانام دیا گیا ہے۔ حج کے موسم سے قبل حاجی کا بیگ اس کے شہر پہنچادیا جاتا ہے۔ یہ سروس اندرون ملک حجاج کے لیے ہے جو کمپنیوں اور اداروں کے ایک گروپ کے تعاون سے انجام دی جاتی ہے۔ بیگ قریب ترین برانچ سے حاجیوں کے بیگ کی ڈیلیوری فراہم کرتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *