Saudi says Yemen rebel drone intercepted after Abha hitتصویر سوشل میڈیا

صنعا:(اے یو ایس ) سعودی عرب میں ایک ہوائی اڈے پر حوثیوں کے ڈرون حملہ کےایک روز بعد حوثیوں کی جانب سے کیے گئے ایک اور ڈرون حملے کو سعودی عرب کی قیادت میں سرگر م عرب فوجی اتحاد نے ناکام بنا دیا۔

عرب اتحاد نے ایک بیان میں کہا کہ ’ایران کے حمایت یا فتہ حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب کے علاقے خمیس مشیط کی طرف بھیجے جانے والے بارودی ڈرون کو راستے میں روک کر تباہ کردیا گیا‘۔بیان میں کہا گیا کہ’ حوثی ملیشیا شہری اہداف اور شہری علاقوں کو نشانہ بنانے کی کوششوں کے ذریعے بین الاقوامی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہی ہے‘۔

بیان کے مطابق ’عرب اتحاد بین الااقوامی انسانی قانون کے مطابق خطرات کے ذرائع سے نمٹنے کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہا ہے‘۔اتحاد نے کہاکہ اس حملہ میں ایک غیر فوجی طیارہ نذر آتش ہو گیا جبکہ حوثیوں نے کہا کہ انہوں نے ابھا ہوائی اڈے پر چار ڈرون داغے تھے ۔

بدھ کے روز ابھا کے انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر کئی ڈرون حملے کیے جانے کے بعد امریکہ کو حوثیوں کو کہنا پڑا کہ وہ اپنی جارحیت روک دیں۔امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے ، جنہوں نے یمن جنگ کے حوالے سے اپنے پیشرو ڈونالڈ ٹرمپ کی پالیسی الٹ دی ہے، یمن میں اپنے نئے سفیر کو سعودی عرب میں متعین کر دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *