ریاض: سعودی سلامتی دستوں نے دمام میں ہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر چھاپے مار کر دو بھگوڑے مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
موصول رپورٹ کے مطابق جب پولس نے العنود کے رہائشی علاقہ میں اس مکان پر جہاںیہ دونوں دہشت گرد روپوش تھے داخل ہونے کی کوشش کی تو ان دہشت گردوں نے پولس پر فائرنگ شروع کر دی۔
فوجی ذرائع کے مطابق جب سلامتی دستوں نے دہشت گردوں کی فائرنگ کا جواب دیا تو یہ دونوںدہشت گرد مارے گئے۔
قبل ازیں سلامتی دستوں نے مقامی رہائشیوں کو تحفظ بہہم پہنچانے کے لیے علاقہ کا محاصرہ کر لیا ور ان دونوں دہشت گردوں کو خود سپردگی کرنے کہا۔اس کے بعد سلامتی و تحقیقاتی اداروں نے جائے وقوعہ کی جانچ و معائنہ شروع کر دیا ۔
سعودی انتظامیہ نے کہا کہ ضر وری اعداد و شمار جمع کر نے کے بعد واقعہ کی مکمل تفصیل کے ساتھ بیان جاری کردیا جائے گا۔
العنود کے رہائشی، جو دمام کا نہایت با وقا علاقہ ہے،نے دہشت گردی کے خلاف سعودی عرب کی جنگ میں سلامتی دستوں کی ہر طرح سے مدد کرنے کا اظہار کیا ہے۔
مئی2005میں اسی علاقہ کی ایک مسجد میں ایک خود کش حملے میں چار افرا د ہلاک ہوگئے تھے۔حملہ آور ایک برقعہ پوش خاتون کے بھیس میں اس مسجد کی کار پارکنگ میں پہنچا اور کود کو دھماکہ سے اڑالیا۔بعد ازاں اس دہشت گردی کی شناخت محمد الوابی الالشماری کے طور پر کی گئی تھی۔