ریاض:(اے یو ایس )سعودی خلائی کمیشن نے دوسرے ورچوئل تربیتی کیمپ ‘گو ٹو سپیس ‘ کے لئے رجسٹریشن شروع کر دی ہے۔ سٹوڈنٹس اس تربیتی کیمپ کے لئے چھ اگست تک رجسٹریشن کرا سکیں گے۔ جبکہ کیمپ کا انعقاد 14 اگست سے 18 اگست تک ہوگا۔،، گو ٹو سپیس، کے عنوان سے منعقد کیے جانے والے اس تربیتی کیمپ کا مقصد سعودی سٹوڈنٹس کو خلا سے متعلق تعلیم اور تحقیق کی طرف راغب کرنا اور ان کی اس سلسلے میں حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ خلا سے متعلق علوم اور ترقی سے آگاہی کے اس سیشن میں بھی اعلی درجے کے پروفیشنلز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جن سے سٹوڈنٹس کو سیکھنے اور سمجھنے کا موقع ملے گا۔تربیتی کیمپ بنیادی طور پر دو شعبوں میں سٹوڈنٹس کی رہنمائی کے لیے ہو گا۔
پہلا شعبہ خلائی سائنس سے آگاہی اور تعارف کو بہتر بنانا جبکہ دوسرے حصے میں خلائی سائنس کی اقسام اور آج کے دور اہمیت و افادیت اور ترقی سے تعارف ہو گامملکت سعودیہ کی کوشش ہے کہ سائنسی علوم میں نوجوانوں کی دسترس میں اضافے کے امکانات کو بڑھائے۔ یہ تربیتی کیمپ سٹوڈنٹس کی اس میدان میں حوصلہ افزائی کرنا اور ان کے جوش وجذبے کو بڑھاوا دینے کے لیے ہے۔ خلائی سائنس کے مضممون کو بھی سعودی سٹوڈنٹس میں موچر انداز میں متعارف کرانے کا اہتمام کی یہ دوسری باضابطہ کوشش ہے۔ پچھلے سال ماہ جولائی اس سلسلے کا پہلا تربیتی کیمپ کیا گیا تھا۔
تربیتی کیمپ ‘گو ٹو سپیس’ میں انٹرمیڈیٹ کے تیسرے درجے میں پہنچے سٹوڈنٹس اور سیکنڈری لیول میں زیر تعلیم سٹوڈنٹس رجسٹریشن کرا سکیں گے۔ مگر اس کیمپ کے لیے صرف سعودی شہریت کے حامل سٹوڈنٹس رجسٹر ہو سکیں گے۔سعودی کونسل آف انجیئیرنگ کے ممبر فیصل الاحمری کے مطابق ہم چاہتے ہیں سٹوڈنٹس قدرتی سائسز کی طرف راغب ہوں ، اس کے لیے انہیں مشاہدہ اور تجربہ ملے۔ تحقیق کے وسیع میدان میں سائنسی رجحانات اور علوم کی بنیاد پر آگے بڑھا جائے اور اس بارے میں طلبہ میں آگاہی بڑھ سکے کہ یہ کائنات کیا ہے اور اس کا نظام کیسے چلتا ہے۔ان کا کہنا تھا تربیتی کیمپ ‘ گو ٹو سپیس ‘ سٹوڈنٹس کے لیے سائنسی اپروچ کے ساتھ چیزوں کو تنقیدی انداز میں دیکھنے کا اہم موقع ہو گا۔ کیمپ میں شریک ہونے والے طلبہ خلائی سائنس کی اہمیت سے آگاہ ہو سکیں گے اس کے دوسری قدرتی سائنسز کے ساتھ تعلق کو جان سکیں گے۔ نیز یہ جان سکیں گے کہ ان علوم سے بنی نوع انسان اور معاشرے کی خدمت کیسے کی جا سکتی ہے۔
