ریاض:(اے یو ایس)سعودی عرب کی شاہ عبدالعزیز فاو¿نڈیشن برائے ٹیلنٹ وتحقیق “موھبہ”اور وزارت تعلیم نے مسلسل 15 ویں سال امریکا میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی سائنس وانجینئرنگ نمائش ‘آئی ایس ایف’ میں 5 بڑے ایوارڈ اور 3 خصوصی انعامات حاصل کیے ہیں۔ یہ نمائش امریکا کی میزبانی میں 3 سے 21 مئی تک جاری رہی۔رواں سال حاصل ہونے والے ایوارڈز اور انعامات کے بعد مملکت نے ‘آئی ایس ایف’ کی نمائش میں اب تک حاصل ہونے والے کل انعامات اور ایوارڈز کی تعداد 83 ہو گئی ہے۔ان میں 53 بڑے عالمی ایوارڈ اور 30 خصوصی ایوارڈز شامل ہیں۔ شاہ عبدالعزیز فاو¿نڈیشن برائے ٹیلنٹ وتحقیق نے پہلی بار سعودی عرب کی نمائندگی 2007 میں کی تھی۔ اس کے بعد ہر سال فاو¿نڈیشن انعامات اور ایوارڈز جیتی چلی آ رہی ہے۔
اس سلسلے میں ‘موہبہ’ کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سعود بن سعید المتحمی نے ‘العربیہ ڈاٹ نیٹ’ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہ یہ فتح کنگ عبد العزیز فاو¿نڈیشن اور اس کے طلباءکی حمایت کے بغیر ممکن نہیں تھی۔ ہماری عقلمند حکومت جس کی خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیزاور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کررہے ہیں کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔شاہ عبدالعزیز فاو¿نڈیشن کے قیام کا تخیل شاہ سلمان نے پیش کیا جب کہ نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو نکھانے کا عزم ولی عہد نے کررکھا ہے۔ ولی عہد مملکت کے نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ با اخیار بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ کامیابی سعودی طلباءنے حاصل کی۔انہوں نے ترقی یافتہ اور صنعتی ممالک کے طلبا کو پیچھے چھوڑ دیا۔ یہ کوئی آسان کام نہیں۔ طلباءنے اس منزل کے حصول کے لیے طویل مراحل میں محنت، تربیت اور قابلیت کا مظاہرہ کیا۔ اس میں ماہرین تعلیم بھی شامل ہیں۔انہوں نے طلبا کو سعودی عرب کی عالمی سطح پر اس نوعیت کی نمائندگی کے قابل بنایا۔ المتحمی نے کہا کہ باصلاحیت طلبا ملک کا مستقبل ہیں اور قوم وڑن 2030 کی تعبیر میں شراکت کے لیے ان پر انحصار کرتی ہے۔