Saudi Tadawul Group opens almost 10% above listing priceتصویر سوشل میڈیا

ریاض:(اے یو ایس ) سعودی عرب کی اسٹاک مارکیٹ (بورس) کے ما لک اور آپریٹرسعودی تداول گروپ کے حصص نے بدھ کے روز الریاض اسٹاک مارکیٹ میں اپنی مندرج قیمت سے تقریباً 10 فی صد سے بھی زیادہ قیمت سے ڈیبو کیا۔تداول کے حصص کی قیمت گذشتہ ہفتے رینج میں سب سے اوپر105 ریال (27.99 ڈالرفی حصص) تھی۔بدھ کے روز115.4ریال پر اس کے کاروبار کا آغاز ہوا تھا۔

دوپہر کے وقت یہ 117.8ریال میں کاروبارکررہا تھا۔سعودی تداول گروپ نے ابتدائی عوامی پیش کش (آئی پی او) کے ذریعے 3.78 ارب ریال (1.01 ارب ڈالر) اکٹھے کیے ہیں اور اس کے حصص داران کی تعداد 121 گنا زیادہ رہی ہے۔بازار ببند ہوتے وقت کمپنی نے ایک بیان جاری کر کے کہا کہ اس نے 105ریال فی شراکت کے حساب سے 36ملین حصص فروخت کیے ہیں۔ بازار حصص کھلنے پر ایک شئیر کی قیمت 95تا105ریال کی پیش کش کی گئی تھی۔مجموعی طور پر 458بلین ریال کے آرڈر بک کیے گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *