ریاض: (اے یو ایس)سعودی عرب کی وزارت داخلہ نےکہا ہے کہ بین الاقوامی سفر کی بحالی کے باوجود کرونا سے متاثرہ ممالک میں بغیر پیشگی اجازت کے سفر کی اجازت نہیں ہو گی۔وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ایسے ممالک جہاں پر وبا تیز ہے وہاں پر سفر کی اجازت نہیں ہوگی تاہم صرف ناگزیر حالات میں سفر کی اجازت مل سکتی ہے۔
وزرات داخلہ نے بیرون ملک سفر کے لیے 13 ایسے ممالک کی نشاندہی کی ہے جہاں پر شہریوں کو جانے کی اجازت نہیں۔ان ممالک میں لیبیا، شام، لبنان، یمن، ایران، ترکی، آرمینیا، صومالیہ، جمہوریہ کانگو، افغانستان، وینز ویلا، روس اور بھارت شامل ہیں۔ ان ممالک میں کرونا وبا موجود ہے اور اس پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔