Saudi’s Crown Prince, Lebanon’s caretaker Prime Minister discuss bilateral tiesتصویر سوشل میڈیا

ریاض:(اے یو ایس ) سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے ہفتہ کے روز ریاض میں لبنان کے وزیراعظم نجیب میقاتی سے ملاقات کی۔سعودی پریس ایجنسی واس کے مطابق ملاقات کے دوران انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی۔سعودی ولی عہد نے لبنان کی سلامتی اور استحکام اور برادر لبنانی عوام کو سعودی عرب اور فرانس کی طرف سے فراہم کی جانے والی انسانی امداد کے تسلسل پر سعودی دلچسپی کا اعادہ کیا۔

لبنانی وزیر اعظم نے اپنے ملک کے بارے میں سعودی عرب کے تاریخی موقف اور طائف کانفرنس میں قومی مفاہمت کی دستاویز کی منظوری کے بعد لبنانی مفاہمت کے قیام اور امن کے مرحلے کو مستحکم کرنے میں سعودی عرب کے اہم کردار کے لیے شکریہ ادا کیا اور اس حوالے سے مملکت کی تعریف کی۔نجیب میقاتی نے کہا لبنانی حکومت سعودی عرب اور تمام عرب ممالک بالخصوص خلیج کی عرب ریاستوں کے لیے تعاون کونسل کے ممالک کی توہین کو روکنے کے لیے تمام اقدامات اٹھائے گی۔ملاقات میں لبنان کے لیے صدر کے انتخاب اور لبنانی عوام اور عالمی برادری کی جانب سے مطلوبہ اصلاحات کے نفاذ کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *