ریاض: (اے یو ایس ) سعودی عرب کو اکنامک آوٹ لک نے معاشی اشاریوں کے حوالے سے درجہ بندی میں بہترین قرار دیا ہے۔ انڈیپینڈت پولنگ سسٹم آف سوسائٹی نے اپنے تازہ سروے میں سعودیہ کو 93 فیصد کے درجے میں قرار دے کر اس کی پوزیشن کو اچھا قرار دیا ہے۔بین الاقوامی سطح پر صارفین کے اعتماد کے حوالے سے جائزہ لینے والے اس ادارے نے 20022 بالغ شہریوں سے ایک سروے کیا یے۔ ان تمام افراد کا دنیا کے ستائیس ملکوں سے تعلق ہے۔
سروے کا حصہ بننے والے ان افراد میں 16 سال سے 74 سال تک کی عمر کے لوگ شامل ہیں۔ان 27 ملکوں کے افراد میں سے 32 فیصد نے اپنے ملکوں کی موجودہ معاشی حالت کو اچھا قرار دیا ہے۔ جبکہ 68 فیصد افراد نے اپنے انہی ملکوں کی معاشی حالت کو خراب یا برا قرار دیا ہے۔
اس سروے کے مطابق ہندوستان 77 فیصد لوگوں کے مطابق اچھی معاشی حالت میں ہے۔ اس کے علاوہ ارجنٹینا اور پیرو میں بھی بھی بہت مایوس کن حالت ہے۔اسی سروے میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات ، مشرق وسطیٰ کے ملکوں میں آئی ایم ایف کی پروجیکشنز میں 2022 ور 2023 لے لیے نمایاں ہے۔سعودی عرب میں 2008 میں بیروزگاری کی شرح سب سے کم ہے۔ اس کی معیشت اوپر جارہی ہے جبکہ افراط زر کی سطح 2،3 فیصد سے ہلکی سے اوپر ہے۔
