SC pat for govt’s Ukraine evacuation efforts, but ‘concerned about those stranded’تصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: (اے یوایس)سپریم کورٹ نے روسی حملے کے باعث یوکرین کے مختلف شہروں میں پھنسے ہندوستانیوں کے انخلا کے لیے حکومت کی مساعی اور ان کو فراہم کی جانے والی ہر قسم کی اطلاعات کے لیے حکومت کی تعریف کی اور ساتھ ہی وہاں ہندستانی طلبا کی پریشانیوں پر اظہار تشویش بھی کیا اور حکومت سے ان کی مدد جاری رکھنے کہا۔تاہم عدالت عظمیٰ کی بنچ نے مرکزی حکومت سے یہ بھی کہا کہ اسے ہاں پھنسے ہندوستانیوں کے تحفظ کے حوالے سے بہت فکر مند ہے اور حکومت بحران میں پھنسے ہندوستانی شہریوں کی فکر کرے اور ہر ممکن مدد کرے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ حکومت ان کے اہل خانہ کے لئے آن لائن ہیلپ لائن سروس برقرار رکھے۔

چیف جسٹس این۔ وی رمنا کی سربراہی والی بنچ نے اٹارنی جنرل کے.وینوگوپال سے کہا کہ حکومت کو پھنسے ہوئے لوگوں کی مدد جاری رکھنی چاہیے۔ قبل ازیں مسٹر وینوگوپال نے تین رکنی بنچ کو بتایا تھا کہ 17,000 لوگ واپس آچکے ہیں اور باقی 7,000 کو نکالنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔اٹارنی جنرل نے بتایاکہ وزیر اعظم نےوزراءکے ساتھ میٹنگ کی تاکہ یوکرین میں پھنسے ہوئے باقی ہندوستانیوں کے انخلاءمیں تیزی لائی جا سکے۔اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ یوکرین کے شہر اوڈیسا میں نیشنل میڈیکل یونیورسٹی کی طالبہ فاطمہ اہانہ اور یوکرین رومانیہ سرحد کے قریب پھنسے دیگر طلباءرومانیہ پار کر گئے تھے۔ انہیں رات کوخصوصی طیارے کے ذریعے وطن واپس لایا جائے گا۔مسٹر وینوگوپال نے بنچ کو یہ بھی بتایا کہ عرضی گزار کی تفصیلات مرکزی وزیر جیوترآدتیہ سندھیا کے ساتھ شیئر کی گئیں۔ مسٹر سندھیا اس وقت رومانیہ میں پھنسے ہندوستانی طلباءکو نکالنے کے لیے ضروری سہولیات فراہم کرنے کے کام میں مصروف ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *