Schloss Elmau, venue of G7 Summit has a deep Indian connectionتصویر سوشل میڈیا

برلن: جرمنی میں چل رہے جی7 سربراہی اجلاس کے مقام شلاس ا لماو¿ کا ہندوستان کے ساتھ خاص تعلق ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شلاس الماؤ پر ہندوستانی اثر و رسوخ کا کریڈٹ اس کے مالک ڈائٹ مار مولر کو دیا جاتا ہے ، جو اپنی جوانی میں ہندوستان میں رہتے تھے اور فلاحی سرگرمیوں میں شامل تھے۔ انہوں نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں بھی سرمایہ کاری کی۔

حکام نے بتایا کہ ایک ریستوراں کا نام بھی بھگوان گنیش کے نام پر رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی ناموں کے ساتھ کئی یوگا اور فلاح و بہبود کے مراکز ہیں، جن میں آنند سپا ریسٹورنٹ، جیوا مکتی یوگا اسٹوڈیو اور شانتی گری سپا شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مولر نے ہندوستان کے ساتھ اپنے گہرے تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہاں ذاتی آزادی بہت واضح ہے۔شلاس ایلماو¿ میں سال بھر بہت سے میوزک فیسٹیولز کی جاتی ہے اور جرمنی اور دیگر یورپی ممالک سے ہندوستانی کلاسیکی موسیقی کے پرستار ہندوستانی فنکاروں کی موسیقی سے لطف اندوز ہونے کے لیے شلاس الماو¿ کا دورہ کرتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *