School gym roof collapses in China, killing 11تصویر سوشل میڈیا

چین کے شمال مشرقی شہر کیکیہار میں اسکول جم کی چھت گرنے سے 11 افراد ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر مڈل اسکول کے طلبا ہیں۔چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ”ژنہوا“ نے پیر کی صبح بتایا کہ صوبہ ہیلونگ جیانگ کے کیکیہار میں اتوار کو نمبر 34 مڈل اسکول میں چھت گرنے سے 11 افراد ہلاک اور چار زخمی ہوئے۔

ہیلونگ جیانگ ڈیلی نے کہا کہ مقامی پولیس نے ایک تعمیراتی کمپنی کے اہلکاروں کو حراست میں لیا ہے، حالانکہ نہ ہی مقامی پولیس اور نہ ہی سرکاری میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کتنے افراد حراست میں ہیں یا وہ کن عہدوں پر فائز ہیں۔ژنہوا کے مطابق، چھت گرنے کے وقت اسٹیڈیم میں 19 افراد موجود تھے۔حکام کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں۔چھت گرنے کا واقعہ اتوار کی سہ پہر 3 بجے کے قریب پیش آیا۔

اتوار کی شام کو ڑنہوا کی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ مضبوط کنکریٹ کے جمنازیم کی چھت مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے۔چونگ کنگ میں قائم نیوز سروس سی کیو نیوز ڈاٹ نیٹ نے متعدد ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اسکول کی لڑکیوں کی والی بال ٹیم اسٹیڈیم میں تربیت کر رہی تھی کہ چھت گر گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *