Scissors removed from woman's abdomen after 20 years in Bangladeshتصویر سوشل میڈیا

ڈھاکہ:(اے یو ایس)بنگلہ دیش میں ایک 55 سالہ خاتون کو 20 برس بعد اس بات کا انکشاف ہوا کہ اس کے پیٹ کے اندر آپریشن میں استعمال ہونے والی قینچی موجود ہے۔ یہ قینچی 2002 میں خاتون کے پِتّے سے پتھری نکالنے کے آپریشن کے دوران میں بھولے سے اس کے پیٹ میں ہی رہ گئی تھی۔ اس کے نتیجے میں خاتون “بچینہ خاتون” کو پیٹ کے دائمی درد کی شکایت رہتی تھی۔بچینہ خاتون پورے عرصے میں متعدد ڈاکٹروں کے پاس گئی تاہم سب نے یہ ہی کہا کہ پیٹ کا یہ درد قدرتی ہے۔ ان دو دہائیوں میں بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والی خاتون نے درد سے چھٹکارہ پانے کے واسطے اپنی دو گائیں بھی فروخت کر دیں۔

گذشتہ ہفتے بچینہ خاتون ایک اور ڈاکٹر کے پاس گئی جس نے اس کے پیٹ کا ایکس رے کروایا۔ اس پر انکشاف ہوا کہ خاتون کے پیٹ میں غالبا ایک قینچی موجود ہے۔بچینہ خاتون کا گذشتہ پیر کے روز مقامی ہسپتال میں آپریشن ہوا۔ اس کے ذریعے خاتون کے پیٹ سے قینچی کو بحفاظت نکال لیا گیا۔آپریشن انجام دینے والے ڈاکٹر جوہر الاسلام نے بتایا کہ ایک تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو 20 برس پہلے مریضہ کے پیٹ میں قینچی رہ جانے کی مجرمانہ غفلت کے واقعے کی تحقیقات کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *