SCO to admit Iran as a full member:SG Zhang Mingتصویر سوشل میڈیا

بیجنگ: شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)کے سیکرٹری جنرل ڑانگ منگ نے کہا ہے کہ ایران کو تنظیم کے نویں رکن کے طور پر شامل کیا جائے گا جبکہ بیلاروس نے اس کی رکنیت کے لیے درخواست دی ہے۔ سمرقند، ازبکستان میں 15-16 ستمبر کے ایس سی او سربراہی اجلاس سے قبل، ژانگ نے یہاں میڈیا کو بتایا کہ ایران کو شامل کرنے کا فیصلہ گزشتہ سال دوشانبہ میں منعقدہ سربراہی اجلاس میں کیا گیا تھا اور بیلاروس نے شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت کے لیے رضامندی ظاہر کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ایران رسمی کارروائیاں مکمل کرنے کے بعد تنظیم کا ہمہ وقتی رکن بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک نئے رکن کی شمولیت کا فیصلہ کرنے کے لیے اتفاق رائے کا نظام اپناتے ہیں اور اس کے تحت بیلاروس کی درخواست پر غور کیا جائے گا۔2017 میں ہندوستان اور پاکستان کے ایس سی او میں شامل ہونے کے بعد یہ تنظیم کی پہلی توسیع ہے۔ اس تنظیم کا صدر دفتر بیجنگ میں ہے اور یہ آٹھ رکنی سکیورٹی گروپ ہے جس میں چین، روس، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، ازبکستان، ہندوستان اور پاکستان شامل ہیں۔

اس استفسار پر کہ کیا چینی صدر شی جن پنگ سمرقند میں منعقد ہونے والے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے ژانگ نے کہا کہ اب تک تمام شریک ممالک نے اپنے رہنماو¿ں کی موجودگی کی تصدیق کی ہے لیکن یہ یقینی نہیں کہ کس شکل میں ہو گا۔ایس سی او کانفرنس کا انعقاد کوویڈ19-وبائی امراض کی وجہ سے پچھلے دو سالوں میں ڈیجیٹل میڈیم کے ذریعے کیا گیا تھا۔ شی نے 2019 کے اواخر میں ووہان میں کورونا وائرس وبائی بیماری کے پھیلنے کے بعد سے بیرون ملک سفر نہیں کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *