Second Russian general killed, Ukraine defence ministry claimsتصویر سوشل میڈیا

کیف:(اے یو ایس)یوکرین کی ملٹری انٹیلی جنس کے مطابق یوکرینی فوج نے خرقیف شہر کے قریب تعینات روسی فوج کے جنرل کو ہلاک کر دیا ہے۔ یہ یوکرین کے معرکے میں روس کے دوسرے اعلیٰ فوجی افسر کی ہلاکت کی خبر ہے۔یوکرین کی وزارت دفاع کے مطابق روس کی 41 ویں آرمی کے پہلے نائب کمانڈر میجر جنرل ویٹالی گیراسیموو کو پیر کے روز قتل کر دیا گیا ہے۔

روس کی وزارت دفاع نے اس خبر پر کوئی موقف نہیں دیا۔اس سے قبل یوکرینی حکومت نے ماہ فروری کے آخر میں 41 ویں آرمی کے ایک اور نائب کمانڈر روسی جنرل آندرے سخویتسکی کو بھی قتل کرنے کا اعلان کیا تھا۔یوکرین کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے روسی فوج کے 11 ہزار فوجی مار دیے ہیں جب کہ روس نے اپنی فوج میں 500 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ دونوں فریقین نے یوکرینی نقصانات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *