پشاور:شمالی وزیرستان ضلع کے دتہ خیل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خبر ملنے کے بعد سلامتی دستوں کی جانب سے کی جانے والی کارروائی میں 5دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں دو سپاہی بھی ہلاک ہو گئے جن کی شناخت سپاہی محمد شمیم اور سپاہی اسد خان کے طور پر کی گئی ہے۔
اس تصادم کے حوالے سے آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دسمبر میں بھی خفیہ ذرائع سے موصول اطلاع کی بنیاد پر شمالی ویزرستان کے چرخیل گاؤں میں فوجی کارروائی کے دوران سلامتی دستوں کے دو اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا تھا چر خیل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی ۔سلامتی دستوں نے جب وہاں پہنچ کر سرچ آپریشن کیا اور انہیں ہتھیار ڈالنے کے لیے للکاراتو انہوں نے سلامتی دستوں پر فائرنگ کر دی ۔
دونوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو دہشت گرد اور دو سپاہی مارے گئے۔دونوں سپاہیوں کی شناخت حولدار شیر زماں اور سپاہی محمد جواد کے طو رپر کی گئی ۔
اس تصادم سے پہلے گذشتہ سال نومبر میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا اس میںفرنٹیر کور کا ایک سپاہی ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوئے تھے۔