اسلام آباد: پاکستان میں کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی نے ایک فوجی افسر کو اغوا کر کے ہلاک کر دیا، جس کے بعد سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں کم از کم سات عسکریت پسند مارے گئے۔ فوجی حکام نے جمعہ کو یہ اطلاع دی -۔حکام نے بتایا کہ منگل کو پولیس کے بھیس میں 15 دہشت گردوں نے کرنل لئیق مرزا کو اغوا کیا اور جمعرات کو انہیں قتل کر دیا۔
اغوا کے وقت لئیق اپنے اہل خانہ کے ساتھ زیارت قصبے میں ایک ریزورٹ کی طرف جارہے تھے۔ فوج نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ خفیہ ٹھکانے پر رات بھر کی کارروائی میں سات دہشت گرد مارے گئے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں ایک فوجی “شہید” ہوا ہے۔گروپ نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے مرزا کو قتل کیا ہے۔
سال 2019 میں امریکہ نے بلوچستان لبریشن آرمی کو دہشت گرد گروپ قرار دیا تھا۔گروپ نے دعویٰ کیا کہ اس نے مرزا کو قتل کیا لیکن اس کے خاندان کے افراد کو زندہ چھوڑ دیا کیونکہ وہ گروپ کے خلاف جرائم میں ملوث نہیں تھے۔مقامی حکومتی اہلکاروں نے تصدیق کی کہ دہشت گردوں نے کرنل کے اہل خانہ کو رہا کر دیا ہے۔
