Security forces kill TTP commander involved in murders of NGO workers, FWO engineers: ISPRتصویر سوشل میڈیا

خیبرپختونخوا:(اے یو ایس )پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبرپختونخوا میں واقع ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی) کا کمانڈر صفی اللہ ہلاک ہو گیا۔پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ”آئی ایس پی آر“ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں ملکی سلامتی کے خلاف کام کرنے والے ایک اور عسکریت پسند کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر صفی اللہ میر علی علاقہ کا رہائشی تھا اوروہ 4 خواتین کے قتل میں ملوث تھا۔ہلاک دہشت گرد کی بربریت کا نشانہ بننے والی والی خواتین کا تعلق این جی او سے تھا۔ انہیں فروری 2021 میں قتل کیا گیا تھا ۔ صفی اللہ ایف ڈبلیو او کے انجینیئرز کے قتل میں بھی ملوث تھا۔

بیان میں بتایا گیا کہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر آئی ای ڈی حملوں کی منصوبہ بندی اور ان پر عمل درآمد، بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں بھی ملوث تھا۔کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا۔واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں کافی اضافہ ہوا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *