SECURITY FORCES KILLED 142 TERRORISTS DURING LAST 3 MONTHSتصویر سوشل میڈیا

پشاور،(اے یو ایس)پاکستان کی سیکورٹی فورسز نے پچھلے تین مہینوں کے دوران 142دہشت گردوں کو ہلاک کیا اورملک کے مختلف حصے میں خاص پر خیبر پختونخواا ور بلوچستان میں 7000سرچ آپریشن کئے۔ پاکستان کے کئی علاقوں میں دہشت گردی پھر سے پنپنے لگی ہے اور مختلف دہشت گرد تنظیموں کے بندوق برداروں نے کئی بڑے حملے کئے ۔ جن میں پشاور پولیس لائن کی مسجد میں خود کش حملہ بھی شامل ہے۔ سیکورٹی اہلکاروں کا ماننا ہے کہ کئی بڑے دہشت گرد منصوبوں کو ناکام بھی بنایا گیا۔ اور ایک ہزار سات دہشت گردوں کوپکڑا بھی گیا ۔

ملک میں تحریک طالبان پاکستان اور بلوچستان لبریشن آرمی کئی علاقوں میں سرگرم ہیں۔ رپورٹ میں کہاگیا کہ خیبر پختونخوا میں 1500سے زیادہ سرچ آپریشن کئے گئے اور یہ زیادہ تر ان حساس علاقوں میں انجام دیئے گئے جودہشت گرد کے مضبو ط گڑھ مانے جاتے ہیں۔ بہت سارے سرچ آپریشن کے بارے میںخفیہ ایجنسیوں نے دہشت گردوں کی موجودگی کے بارے میں اطلاع دی اوراس کی وجہ سے 98دہشت گردوں کو مارا گیا۔ جبکہ 540کو گرفتار کیاگیا۔اسی طرح بلوچستان میں3500کے قریب چھاپے مارے گئے۔ اور اس میں112دہشت گردوں کو پکڑا گیا جبکہ40تصادم کے دوران ہلاک ہوگئے۔

صوبہ سندھ میں 750کارروائیاں کی گئیں اور ان میں تین دہشت گرد مارے گئے۔جبکہ345کو گرفتار کیاگیا۔جب سے تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ جنگ بندی کا معاہدہ ٹوٹ گیا انتہا پسند سرگرمیوں میں اضافہ ہوگیا اور دہشت گرد ہر جگہ حملے کرنے لگے ۔ کچھ دن پہلے کراچی کے پولیس چیف کے دفتر پر بھی حملہ کیاگیا اور اسے بم سے اڑانے کی بھی کوشش کی گئی لیکن سیکورٹی اہلکاروں نے اس کوشش کو ناکارہ بنایا اور اس میں تین دہشت گرد مارے گئے۔وزیراعظم شہباز شریف نے حال ہی میں تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں کے ساتھ ایک میٹنگ کی جس میں دہشت گردی سے نمٹنے کےلئے حکمت عملی پر غور کیاگیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *