پربھنی(مہاراشٹر) :شعبہ اردو شری شیواجی کالج پربھنی، وارثان حرف و قلم اور سکندر علی وجد میموریل ٹرسٹ اورنگ آباد کے زیراہتمام ایک روزہ قومی سیمینار کا انعقاد شیواجی کالج کے سیمینار ہال میں کیا گیا۔

افتتاحی اجلاس کی صدارت پرنسپل ڈاکٹر بی یو جادھو نےفرمائی نے کی جبکہ مہمانان خصوصی کے طور پر صاحب اعزاز نورالحسنین اور محترمہ فوزیہ خان سابق وزیر حکومت مہاراشٹر نے شرکت کی۔

محترمہ فوزیہ خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اردو میں آج بھی لوگوں کو جوڑنے کی صلاحیت موجود ہے اور اردو کے ادیب و شاعر اس اہم فریضہ کی ادائیگی میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ صدراتی خطاب میں پرنسپل ڈاکٹر بی یو جادھو نے اردو کے طلبا کی تعداد میں کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شعبہ اردو کے طلبا و طالبات کے لئے ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنے کا تیقن دیا۔

سیمینار میں نورالحسنین کا ادبی سفر کے زیر عنوان اساتذہ و طلبا و طالبات نے مقالے پیش کئے۔ ادیب سے ملاقات کے تحت ایک اجلاس میں جناب نورالحسنین نے حاضرین کے سوالات کے جوابات بھی دئیے۔

سیمینار میں جناب ملک بزمی، ڈاکٹر حمید اللہ خان، ابوبکر رہبر، خالد سیف الدین اور سلیم محی الدین کے علاوہ اساتذہ و طلبا و طالبات نے مقالے پیش کئے۔ نظامت کے فرائض مصعب حنفی نے بحسن و خوبی انجام دئے جبکہ شکریہ کی رسم ڈاکٹر لبنیٰ فرحین نے ادا کی۔ تقریب میں ادب نواز حضرات اور معززین شہر کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
(پریس ریلیز)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *