Senate elections: ECP will decide the schedule not Imran Khan : reiterate Maryamتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این)کی نائب صدر مریم نواز نے آئندہ سینیٹ انتخابات کے لئے عمران حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان الیکشن کمیشن (ای سی پی)فیصلہ کرے گا کہ سینیٹ کے انتخابات کب ہوں گے ، وزیراعظم عمران خان نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کی مہم کو کمزور کرنے کے لئے پاکستانی حکومت نے سینیٹ کے انتخابات کو حکمت عملی کے طور پر قبل از وقت منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن ان کے فیصلے سے پی ڈی ایم کی مہم کو مزید تقویت ملے گی۔

مریم نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سینیٹ انتخابات کو ایک ماہ پہلے یا ایک ماہ بعد کرایا جاسکتا ہے ، لیکن آپ اپنی حکومت کو نہیں بچاسکتے۔ اگر پی ڈی ایم کی کارروائی سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے تو پھر حکومت نے ایک ماہ قبل انتخابات کرانے کا اعلان کیوں کیا؟ انہوں نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا۔

مریم کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کے اقدامات کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ عمران حکومت کے لئے ابھی کچھ دن باقی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے قومی اداروں کو سیاست میں گھسیٹ کر ختم کر دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *