Senior PPP leader Rehman Malik passes away at 70 in Islamabadتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیر لیڈر اور سابق سنیٹر رحمٰن ملک کچھ عرصہ علیل رہنے کے بعد بدھ کے روز انتقال کر گئے۔ وہ 70برس کے تھے اور گذشتہ ماہ ان میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ اس سے پوری طرح رو بصحت نہیں ہوئے تھے اور پھیپھڑے کمزور ہو گئے تھے انہیں حالت خراب ہونے کے بعد ایک پرائیویٹ اسپتال کے انتہائی نگہداشت والے یونٹ میں رکھا گیا تھا لیکن ان کی حالت بتدریج بگڑتی ہی گئی اور سانس لینے میں دقت محصوس ہونے لگی تو یکم فروری کو انہیں اسلام آباد کے شفا نٹرنیشنل اسپتال میں وینٹیلیٹر پر رکھا گیا تھا ۔

رحمٰن ملک نے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی کابینہ میں وزیر داخلہ کے طور پر فرائض انجام دیے۔وہ وزیر داخلہ کے طور پر2008سے2013تک ذمہ داریاں نبھاتے رہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے رحمان ملک کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ رحمٰن ملک کی ملک کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ان کے انتقال کی خبر سن کر بہت افسوس ہوا ۔وہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *