Senior TV journalist gunned down in Lahoreتصویر سوشل میڈیا

لاہور: پاکستان کے ایک سینئر صحافی کو پیر کو لاہور پریس کلب کے باہر نامعلوم افراد نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ پنجاب پولیس نے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ صحافی کی شناخت حسنین شاہ کے طور پر کی گئی ہے ۔ پنجاب پولیس کے ایک سینئر افسر نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ حسنین شاہ جب پریس کلب کے باہر اپنی کار پارک کر رہے تھے تو موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ ان کی عمر تقریبا 40 سال تھی۔

انہوں نے کہا کہ دونوں حملہ آور گنجان علاقے سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ لاہور کا رہائشی شاہ کیپٹل ٹی وی کے کرائم رپورٹر تھا۔ ان کے پسماندگان میں بیوی اور دو بچے ہیں۔ اہلکار نے کہا، ہم ان رپورٹس کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ اس کی کچھ لوگوں سے دشمنی تھی۔پاکستان کی مختلف صحافتی تنظیموں نے شاہ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سے ان کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں 1993 سے اب تک 85 صحافی مارے جا چکے ہیں جن میں 2021 میں چار صحافی بھی شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *