نئی دہلی: امریکہ و ایران کے درمیان زبردست کشیدگی اور جنگ جیسے حالات پیدا ہوجانے سے تسلسل سے دو روز تک زبردست گراوٹ کا شکار رہنے کے بعد پیر کے روز سے مشرق وسطیٰ میں امکانی جنگ کے بادل چھٹ جانے اور کشیدگی میں مزید کمی ہوجانے سے تیل کے نرخ میں کمی کے باعث ہندوستانی شیئر بازار میں بھی استحکام پیدا ہو گیا اور شیئرز میں اچھال دیکھنے کو ملا۔ ہندوستانی روپے کی قدر میں بھی منگل کے روز اس وقت اضافہ دیکھنے کو ملا جب امریکی ڈالر کے مقابلہ اس کی قیمت 0.28فیصد اضافہ سے 71.7075روپے ہو گئی۔
بغداد میں جمعہ کے روز امریکی ڈرون حملہ میں ایرانی فوجی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد مشرق وسطیٰ میں جنگ چھڑ جانے اور تیل کی فراہمی درہم برہم ہوجانے کے خدشہ کے تحت تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا تھا۔
جس کے بعد ہندوستانی حصص بازار میں بھی ایسی زبردست گراوٹ آئئی تھی کہ بامبے اسٹاک ایکس چنج (بی ایس ای) کو بازار بھاو¿ میں 3.09ٹریلین روپے کا خسارہ سہنا پڑا جبکہ این ایس ای کی مارکٹ ویلیو میں3.05ٹریلین کا نقصان ہوا۔