نئی دہلی:ہلاکت خیز کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او) کے ذریعہ عالم گیر وبا قرار دیے جانے کے بعد عالمی منڈیوں میں سناٹا چھاجانے کے باعث ہندوستانی حصص بازار میں بھی اس وقت صف ماتم بچھ گئی جب جمعرات کے روز کاروبار شروع ہونے کے بعد سے شام ہونے تک سینسیکس میں 3200پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی تو وہیں نفٹی میں تقریباً1000پوائنٹس کی گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔

کاروبار بند ہوا تو سینسکس 8.18یعنی 2919.26پوائنٹس کم ہو کر 32,778.14پر بند ہوا تو نفٹی 8.30فیصد یعنی 868.25گر کر 9590.15پوائنٹس پر رہا۔ ہندوستانی حصص بازار میں اس قدر مندی شئیر بازار کی تاریخ میں اب تک کی سب سے بڑی گراوٹ ہے۔

کسی ایک دن میں شیئر بازار نے اتنی بڑی گراوٹ نہیں دیکھی تھی۔اس گراوٹ کے باعث بامبے اسٹاک ایکس چنج انڈیکس پر کمپنیوں کو مارکیٹ کیپ 1,26,00,369کروڑ روپے رہ گیا۔جبکہ ایک روز پہلے ہی یعینی بدھ کے روز مارکیٹ کیپ 1,37,13,558.72 کروڑ روپے تھا۔

اس لحاظ سے سرمایہ کاروں کو11الاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان ہوا۔تاہم اس کے بعد بھی مارکیٹ میں مزید مندی کا رجحان سامنے آیا اور دوپہر 2 بجکر40 منٹ پر مارکیٹ میں سینسکس اچانک3100پوائنٹس سے زیادہ گرا اور نفٹی950پوائنٹس لڑھک گیا۔نفٹی 950پوائنٹس تک گر گیا اور جیسے ہی سینسیکس کی سطح 32,600کے نیچے پہنچی کاروبار کو 45 منٹ کے لیے روک دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *