Seven killed, several injured after buses collide in Sambhal in Uttar Pradeshتصویر سوشل میڈیا

سنبھل:(اے یو ایس )اترپردیش میں آگرہ مراد آباد شاہرہ پر چندوسی کے قریب پیر کو علی الصباح سڑک حادثہ میں 7باراتی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ موصول اطلاع کے مطابق ہلاک شدگان حادثہ کی شکار اس بس میں ایک شادی تقریب سے لوٹ درہے تھے کہ بس اچانک خراب ہو گئی اور ڈرائیور مسافروں کو بس سے اتار کر ٹائر بدلنے لگا کہ اچانک ایک تیز رفتار ٹرک نمودار ہوا اور اس نے وہاں کھڑے مسا فروں کو روند ڈالا ۔جس میں سات لوگوںکی موت ہوگئی اور 10زخمی ہوگئے۔جنہیں علاج کے لئے سنبھل ڈسٹرکٹ اسپتال میں بھرتی کرایاگیا ہے۔جس میں کچھ زخمیوں کی حالت سنگین بتائی جارہی ہے۔

پولیس ترجمان پون کمارکا کہنا ہے کہ ہفتہ کی صبح چار بجے گنور تھانہ علاقہ کے قادر آباد گاﺅں پاس بدایوں سے دہلی جارہی روڈ ویز بس میں آئی خرابی کو ڈرائیور بس کو کنارے لگا کر ٹھیک کررہاتھا۔بس مسافر نیچے کھڑے تھے۔تبھی ایک ٹرک نے مسافروں کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔حادثے میں چاند حسین (23)سونو(22)اور شمشاد (45)کی موت ہوگئی۔جبکہ دیگر نے بعد میں دم توڑ دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *