سرینگر:(اے یو ایس)جموں و کشمیر کے ضلع پہلگام میں سایحتی مقام چندواڑی میں نیم فوجی دستوں سے لدی ایک بس کھائی میں گر گئی جس میں سات سیکورٹی اہلکار ہلاک اور 37زخمی ہوگئے۔ یہ سیکورٹی اہلکارانڈو تبت بارڈر پولس( آئی ٹی بی پی) سے تعلق رکھتے تھے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب یہ جوان چندن واری سے امرناتھ کی ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد پہلگام آرہے تھے ۔ رپورٹس کے مطابق اس بس کے بریک فیل ہوگئے جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعہ سرینگر کے فوجی اسپتال میں داخل کیاگیا۔مرنے والوں میں ایک جموں و کشمیر پولیس کا سپاہی بھی شامل ہے۔ چھ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
کشمیر پولیس کے ایک رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ چند واری کے قریب پیش آیا۔ جائے واردات پر راحتی اور طبی ٹیمیں روانہ کی گئیں اس میں ایک درجن سے زائد ایمبولینس بھی بھیجے گئے۔ اس دوران مقامی طبی سنٹر کو ہدایت دی کہ وہ زخمیوں کی دیکھ بھال کےلئے ہرقسم کی طبی امداد فراہم کریں۔ہلاک ہونے والے سپاہیوں کی لاشیں پہلگام سول اسپتال منتقل کر دی گئیں۔ وزیرداخلہ امیت شاہ نے اس حادثے میں مرنے والوں پر دکھ کا اظہار کیا۔انہوں نے زخمیوں کے لئے جلد صحت یابی کی دعا کی۔کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بھی اس حادثے پر غم کا اظہار کیا۔
