ٹورنٹو: ( اے یو ایس )کناڈا جکے البرٹا صوبہ میں ایک پاکستانی کنبہ کے کم از کم سات افراد گھر میں آگ لگ جانے سے زندہ جل کر ہلاک ہوگئے۔ہلاک شدگان میں چار بچے بھی شامل ہیں۔ اس مکان کے دیگر 5رہائشی آتزشدگی کے دوران گھر سے نکل بھاگنے میں کامیاب ہو گئے۔ کلگری مسجد کے امام مسجد سید سہروردی نے بتایا کہ اس گھر میں جس وقت آگ لگی تو دو خاندان رہائش پذیر تھے۔ دونوں خاندان حال ہی میں یہاں منتقل ہوئے تھے۔ آگ لگنے کے دوران گھر کا مالک اپنے دو بچوں اور اپنے بھائیوں کے بچوں کو بچانے میں کامیاب رہا۔
دی اسٹار‘ کے مطابق مقامی امام سید سہروردی نے آتشزدگی سے متاثرہ گھر کا دورہ بھی کیا ۔ اس واقعے سے مقامی مسلم کمیونٹی سکتے میں آ گئی ہے۔امام مسجد کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کے دوران گھر کا مالک اپنے دو بچوں اور اپنے بھائیوں کے بچوں کو بچانے میں کامیاب رہا۔پاکستانی نڑاد خاندان کی نماز جنازہ ہفتے کو اونٹاریو کے اسلامک سینٹر میں ادا کی گئی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں ایک چار برس کا بچہ، ایک آٹھ برس کی بچی،? 12 برس کے لڑکی اور لڑکا، ایک 35 برس کی خاتون، 38 برس کا ایک مرد اور خاتون شامل ہیں۔پولیس کے مطابق بچ جانے والوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔
مقامی اخبار ’گلوبل نیوز‘ کے مطابق علاقے کے مئیر مارشل چالمر نے اس واقعے پر انتہائی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ذہن اس المیے اور ہونے والے نقصان کا اندازہ نہیں کر سکتے۔ان کے مطابق اس واقعے سے پورا علاقہ دکھ میں مبتلا ہے۔یاد رہے گزشتہ ماہ کناڈا کے صوبے اونٹاریو کے شہر لندن میں ایک شخص نے فٹ پاتھ پر ٹرک چڑھا کر مسلم خاندان کے چار افراد کو ہلاک جب کہ ایک کو شدید زخمی کر دیا تھا۔حملہ آور کی شناخت بیس برس کے نتھانیل ویلٹمن کے نام سے کی گئی تھی۔پولیس نے نتھانیل ویلٹمن پر قتل عمد کے چار الزامات عائد کیے ہیں۔واقعے کے فوری بعد پولیس نے نتھانیل کو قریبی پارکنگ لاٹ سے گرفتار کر لیا تھا۔واقعے کی رپورٹ میں پولیس نے کہا ہے کہ گرفتار ملزم ہلاک ہونے والوں کے ناموں سے واقف نہیں تھا۔ البتہ ملزم نے اقرار کیا ہے کہ اس نے متاثرہ خاندان کو مسلمان ہونے کی وجہ سے ہی نشانہ بنایا تھا۔
